Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83798
Published : 21/9/2015 8:24

ہندوستان، جنوب مشرقی ایشیا کے اراضی تنازعے میں مداخلت کی تردید

حکومت ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی یونین آسیان سے متعلق برّی اور بحری تنازعے میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرے گی- موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے جمعے کو نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی اقتصادی تعاون کی تنظیم آسیان کے مسائل کے بارے میں ہندوستان کا موقف مکمل واضح ہے اور ان کا ملک، اس علاقے کے تنازعے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا-
حامد انصاری نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت، مقابل فریق کے مطالبات کی بنیاد پر ہمہ جانبہ اور دوستانہ تعلقات میں توسیع کی خواہاں ہے- ہندوستان کے نائب صدر نے امن کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے بغیر تجارت اور سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے- حامد انصاری نے مسائل کے حل کے لئے آسیان میں مفید میکانیزم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اختلافات نیز بری و بحری تنازعے کے حل کے لئے اس میکانزم سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13