Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83805
Published : 21/9/2015 9:17

عالمی برادری کی جانب سے سعودی جارحیت کی مذمت

انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن آجاما باراکا نے امریکہ سے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔ آجاما باراکا نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے سعودی عرب کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی اور سزا سے خائف ہوئے بغیر اس جنگ میں کلسٹر بموں سمیت مختلف قسم کے ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ آجاما باراکا نے سیاسی عزم کے فقدان کو عالمی برادری کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کے جرائم کا مقابلہ نہ کئے جانے کا سبب قرار دیا۔ آجاما باراکا کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت عالمی سطح پر لاقانونیت کا شکار ہے۔ آجاما باراکا نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جب تک یورپ والے، فوجی طریقوں سے اپنے مفادات کے حصول کے درپے رہیں گے اس وقت تک وہ اس طرح کے اقدامات انجام دیتے رہیں گے کہ نہ تو ان سے باز پرس کی جائے اور نہ ہی ان کے اتحادیوں سے کوئی بازپرس کی جائے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23