Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83806
Published : 21/9/2015 9:38

شامی تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، تیرہ ہلاک

ترکی کے ساحل پر شامی تارکین وطن کی ایک کشتی پلٹنے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے- ترکی کے کوسٹ گارڈز نے اس ملک کے مغربی ساحل پر ترکی کے ایک تجارتی جہاز سے شامی پناہ گزینوں کی حامل ایک کشتی کے ٹکرانے کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں تیرہ شامی تارکین وطن جاں بحق ہو گئے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ساحلی کوسٹ گارڈز نے اتوار کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں تیرہ شامی تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے- ترکی کے کوسٹ گارڈز نے کہا کہ کشتی میں سوار شام کے باقی پناہ گزینوں کی تلاش جاری ہے- قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر چار لاکھ تہّتر ہزار آٹھ سو ستّاسی پناہ گزیں، بحیرۂ روم کے ذریعے یورپ میں داخل ہو چکے ہیں- یورپ کی جانب مہاجرت کا سلسلہ ایسے وقت میں شدت کے ساتھ جاری ہے کہ اس بحران سے مقابلے اور اس کے لئے مناسب طریقہ کار اپنائے جانے کے بارے میں یورپی ملکوں کے درمیان بدستور اختلاف رائے پایا جاتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15