Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83807
Published : 21/9/2015 9:40

امریکہ، داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت مخالفین کی حمایت

امریکہ کے ایک سابق فوجی افسر نے کہا ہے کہ واشنگٹن، دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت مخالفین کی مدد کر رہا ہے۔
امریکہ کے سابق فوجی افسر اسکاٹ بینٹ نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت مخالفین کی مدد کر رہا ہے۔ اسکاٹ بینٹ نے مزید کہا کہ واشنگٹن، دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے نام پر جوانوں کو تربیت دے رہا ہے لیکن اس کا حقیقی مقصد بشار اسد کی حکومت کی سرنگونی کی جد و جہد کرنے والوں تک ہتھیار پہنچانا ہے۔ امریکہ کے اس سابق فوجی افسر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دہشت گرد گروہ داعش کو ہتھیار اور غذائی اشیا فراہم کی ہیں اور وہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لئے داعش دہشت گردوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت نے اس سے قبل شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے شامی حکومت کے مسلح مخالفین کو تربیت دینے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ یہ ایسے میں ہے کہ شام میں گزشتہ پانچ برسوں سے داعش جیسے دہشت گرد گروہ موجود ہیں کہ جنہوں نے اس ملک میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور ان دہشت گرد گروہوں کو یورپ، امریکہ اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18