Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83891
Published : 22/9/2015 7:39

عراق کے صوبےالانبارمیں داعش کے سترہ دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کےصوبےالانبارمیں عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے سترہ افراد ہلاک ہوگئے- عراق کی الفرات نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد عراقی فوج کے حملے میں صوبہ الانبار کے الخالدیہ جزیرے میں ہلاک ہوئے- 
ایک سیکورٹی ذریعے کے مطابق فوج کے لڑاکا طیاروں نے جزیرۂ الخالدیہ میں داعش دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کونشانہ بنایا-
 اس کاروائی میں دس تکفیری دہشت گرد زخمی بھی ہوئے-
 دوسری جانب عراقی فیڈرل پولیس کے اہلکاروں نے الخالدیہ جزیرے کے پولیس مرکز پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا- پولیس اہلکاروں نے اسی طرح دہشت گردوں کے تین میزائل لانچراورمتعدد مارٹرگولوں کو بھی تباہ کردیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18