Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83893
Published : 22/9/2015 7:44

توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران اورعمان کے مذاکرات

ایران کے وزیرپٹرولیم نے اپنےعمانی ہم منصب کے ساتھ تیل اورگیس کے شعبے میں تعاون میں فروع کے لئے مذاکرات انجام دیئے ہیں- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرپٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے پیر کے روز تہران میں عمان کے وزیر پٹرولیم محمد بن حمد الرمحی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تہران، عمان کے ساتھ تمام شعبوں خاص طورپرتوانائی کے شبعے میں تعاون میں فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے-
عمان کے وزیرپٹرولیم کے دورہ تہران کے موقع پر،عمان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے جائزے سے متعلق ایرانی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ دو ہزارتیرہ میں ایران اورعمان کے درمیان طے پانے والے ایک سمجھوتے کی رو سے ایران پندرہ سال تک روزانہ اٹھائیس ملین مکعب میٹر گیس،خلیج فارس کے راستے گیس پائپ لائن کے ذریعے عمان کو فراہم کرے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23