Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83901
Published : 22/9/2015 8:52

ایک بارپھرمسجد الاقصی پرحملہ

مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی درندوں کی جارحیت بدستورجاری ہے۔
فلسطینی پریس سینٹرکی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے پیرکو ایک بارپھرمسجدالاقصی پرحملہ کیا ہے۔
اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے صیہونی حملہ آوروں کی حمایت کی۔ صیہونی عناصرنے مسجدالاقصی میں اشتعال انگیز طریقے سے گشت بھی کیا۔ صیہونیوں کا یہ توہین آمیزاقدام ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ صیہونی فوج نے خواتین اوردینی طلبا کے مسجدالاقصی کے صحنوں اوراحاطوں میں داخل ہونے پرپابندی لگارکھی ہے۔ 
واضح رہے صیہونی آبادکار تقریبا ایک ہفتے سے مسجدالاقصی پرحملے کررہے ہیں اور نمازیوں سے انکی جھڑپیں ہورہی ہیں۔
ان حملوں کے دوران دسیوں فلسطینیوں کوگرفتاربھی کرلیا جاتا ہے۔
ادھر صیہونی حکومت بھی عالمی برادری اور عرب ملکوں کی خاموشی کے زیر سایہ نئے قوانین اور سازشوں کو منظوری دے کر فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19