Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83905
Published : 22/9/2015 9:16

شام میں روس کا تعمیری کردار، سازشکاروں کے تانے بانے بکھیر دے گا

شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں روس کا موثر کردار، سازشکاروں کے تانے بانے بکھیر کر رکھ دے گا-
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے رشیا ٹوڈے کے ساتھ گفتگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے میں امریکہ اور روس کے درمیان پائے جانے والے فرق کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ داعش اور جبہۃ النصرہ کے عناصر کو نابود کرنے میں روس کی شرکت، سازشکاروں کے منصوبوں کو ناکامی سے دوچار کردے گی- ولید المعلم نے ملک میں دہشت گردوں کی نابودی کو دمشق حکومت کی ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ شام کی حکومت، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی مذاکرات میں ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی- شام کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں روس کو اپنے ملک اسٹریٹیجک اتحادی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حامی قرار دیا اور کہا کہ روس، بین الاقوامی قوانین اور شام کی حاکمیت کے احترام کے دائرے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے شام کی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے- شام کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے روس اور امریکہ کی کارکردگی میں پائے جانے والے فرق کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں داعش کے خلاف جس بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے اس کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے- ولید المعلم نے سلامتی کونسل میں دہشت گردی کے خلاف جدو جہد سے متعلق قراردادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں کہ جب شام کے عوام اپنے ملک کے خلاف امریکہ اور مغرب کی سازشوں کا تاوان اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں یہ عالمی ادارہ ان قراداردادوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی سزا معین کرنے کے بجائے ان کے مقابلے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے- شام کے وزیر خارجہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردی، عالمی برادری کے لئے خطرہ ہے، کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی رو سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، دنیا کے تمام ملکوں کے لئے ضروری ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19