Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83908
Published : 22/9/2015 9:27

ایران اور روس کے پارلیمانی تعلقات میں توسیع

ایران اور روس، باہمی تعلقات میں توسیع کے ساتھ ساتھ پارلیمانی تعلقات کو بھی فروغ دیں گے- اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے دورہ روس میں مختلف شعبوں میں تعلقات میں توسیع کے ساتھ ہی پارلیمانی روابط کا فروغ بھی، مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے پارلیمانی دوستی گروپ اور روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اراکین کے مذاکرات، کل سے ماسکو میں شروع ہو رہے ہیں- ایران کا پارلیمانی وفد، مجلس شورائے اسلامی کے رکن امیر خجستہ کی سربراہی میں اپنے تین روزہ دورہ ماسکو میں ڈوما کے حکام سے ملاقات کرے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعلقات میں اور تعاون کے فروغ کا جائزہ لے گا- طے پایا ہے کہ ایران کا پارلیمانی وفد منگل کو روسی پارلیمنٹ ڈوما کے ڈپٹی اسپیکر نویچف کے ساتھ ملاقات کرے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15