Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83910
Published : 22/9/2015 9:33

اقوام متحدہ میں ڈاکٹر حسن روحانی کے خطاب کا اصل موضوع مسئلہ فلسطین

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے خطاب کا اصل موضوع مسئلہ فلسطین ہو گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنتی نے پیر کے دن ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر مملکت کے خطاب کا اصل موضوع مسئلہ فلسطین ہو گا۔ علی جنتی نے رواں مہینے کے دوران نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹر حسن روحانی اس اجلاس میں جن اہم موضوعات کو اپنے خطاب میں شامل کریں گے ان میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ علی جنتی کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اس اجلاس میں یمن، شام اور عراق کے بحرانوں کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے اور دنیا والوں کو ان ممالک کے عوام کی مظلومیت سے آگاہ کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنتی نے ایٹمی مذاکرات میں حکومت کی گرانقدر کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری دنیا پر ثابت ہو گیا ہے کہ ایران، ایٹمی ہتھیاروں کے در پے نہیں ہے۔ علی جنتی نے یہ بات زور دے کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق اب تک کئے جانے والے دعووں کا غلط ہونا، ثابت ہو گیا ہے۔ علی جنتی کا مزید کہنا تھا کہ آج اسلامی جمہوریہ اور دنیا کے درمیان اشتراک عمل اور مذاکرات کا نیا ماحول پیدا ہوا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19