Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83952
Published : 23/9/2015 9:55

صیہونیوں کی جارحیت جاری، ایک اورفلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے غرب اردن میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے- اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے پیرکے روزاس بہانے سے کہ یہ فلسطینی نوجوان صیہونی گشتی دستے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، غرب اردن میں الخلیل شہر کے نزدیک اس پر حملہ کرکے شہید کردیا-
 ادھرفلسطین کی ہلال احمرسوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کے افراد کو جائے وقوعہ تک نہیں جانے دیا ہے- صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پربھی حملہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے- 
فلسطینیوں نے مسجدالاقصی کی حمایت اوراس مقدس مقام پرصیہونی فوجیوں کے حملوں کی مذمت میں الخلیل کے شمال میں واقع علاقے بیت امرمیں مظاہرے کئے تھے- 
دریں اثنا باب الزاویہ، بنی نعیم اورپل حلحول علاقوں میں صیہونی حکومت کی فوج اورفلسطینی طلبہ و طالبات کے درمیان وسیع جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں- 
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے پیرکے روزبھی بیت لحم کے شمال میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی تھی اورآنسوگیس کے گولے داغے تھے جس کے نتیجے میں بہت سے فلسطینی زخمی ہوگئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23