Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84414
Published : 2/10/2015 19:54

سانحہ منی: سعودی عرب کی تحریک اصلاحات کی حکومت پر نکتہ چینی

سعودی عرب کی اصلاحات نامی تحریک نے حج کے امور کے تعلق سے سعودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے ۔ تحریک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کا بجٹ حجاج کرام کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے، حکومتی اہداف پر خرچ کیا جاتا ہے 

سعودی عرب کی اس تنظیم نے حج کے تعلق سے سعودی حکام کی کارکردگی کی ایک رپورٹ جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ حکام اس سال حج کے دوران رونما ہونے والے حوادث کی حقیقی وسعت ان کی گہرائی کا اعتراف نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ غلط بیانی سے کام لیکر شہدا کی تعداد کم کرکے بتانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت اپنی ساری توجہ وی آئی پی مہمانوں اور ان کی سیکورٹی پر مرکوز رکھتی ہے اور عام حاجیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو اہمیت نہیں دیتی ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21