سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84418
تاریخ انتشار : 2/10/2015 20:6
تعداد بازدید : 1

سانحہ منیٰ: شہید ایرانی حاجیوں کی میتیں ایران لانے کی تیاریاں

سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی میتیں ایران منتقل کرنے کے لئے ضروری کارروائی انجام دی جارہی ہے۔
ایران کے سیکریٹری صحت عباس زارع نژاد نے اسنا نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی میتیں ایران لانے کے لئے ضابطے کی کاروائی مکمل کی جاری ہے اور بہت سے شہیدوں کی میتیں جدہ ایئر پورٹ منتقل کی جاچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی بدستور سعودی عرب میں موجود ہیں تاکہ شہیدوں کی میتیوں اور زخمیوں کو ایران لانے کا عمل تیز کیا جاسکے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے بہت سے حجاج کرام کی میتیں جلد ایران منتقل کردی جائیں گی۔ 
ادھر ایران کے حج مشن کے سربراہ سعد اوحدی نے کہا ہے کہ کسی بھی ایرانی حاجی کی میت کو اس کی ورثا کی اجازت کے بغیر سعودی عرب میں دفن نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک صرف چار شہیدوں کے اہل خانہ نے ان کی میتیں مکہ مکرمہ میں دفن کرنے کی اجازت دی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اب تک اس سانحے میں چارسو پینسٹھ ایرانی حجاج کرام شہید ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودہ ایرانی حجاج سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :