Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84475
Published : 3/10/2015 18:10

ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے قیام پر تاکید

روس نے ایک بار پھر مشرق وسطی کو ایٹمی اسلحے سے پاک خطہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رو‎س کے وزیر خارجہ سرگئ لاؤروف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ ماسکو نے مشرق وسطی کو ایٹمی اسلحے سے پاک خطہ بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کو عام تباہی پھیلانے والے ہر قسم کے اسلحے سے پا ک خطہ بنایا جائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اس علاقے کے تمام ممالک این پی ٹی پر دستخط کریں۔ 
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مشرق وسطی کو عام تباہی پھیلانے والے اسلحے سے پاک خطہ بنانابہت دشوار ہدف ہے، لیکن ماسکو اس تعلق سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ 
قابل ذکر ہے کہ مشرق وسطی میں صیہونی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس کے پاس ایٹمی اسلحے موجود ہیں ۔ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس دو سو سے زائد ایٹمی اسلحے موجود ہیں اور اس نے اب تک سی بی ٹی اور این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19