Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84476
Published : 3/10/2015 18:13

بحرین کے شہر نویدرات کا محاصرہ چوتھے روز بھی جاری

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے نویدارات شہر کو چار روز سے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ بحرین کی سیکورٹی فورس نے النویدرات شہرکا محاصرہ چوتھے روز بھی جاری رکھا بحرین کے ٹیلی ویژن چینل اللولوء نے خبردی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے النویدرات شہر میں عام شہریوں کے گھروں پر چھاپےمارکر متعدد افراد کو گرفتاربھی کرلیا ہے اورپورے علاقے کو گذشتہ چار روز سے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے -

بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے سند اور القدم شہروں سے بھی عام شہریوں کو گرفتار کیا ہے - مقامی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے حکومتی کارندوں نے اپنے مشکوک اقدامات کےتحت النویدرات شہر کے چاروں جانب خندقیں بھی کھودنی شروع کردی ہیں -جبکہ النویدرات شہر کی فضاؤں پر سیکورٹی فورس کے ہیلی کاپٹر مسلسل پروازیں انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہاہے -
 بحرینی سیکورٹی فورس کے ہیلی کاپٹر اپنی پروازوں کے دوران عام شہریوں کی جاسوسی کررہے ہیں - اطلاعات ہیں کہ بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے النویدرات میں ایک گھر کے اندر گھس کر گھر کے مکینوں کو باہرنکال دیا اور پھر اس مکان کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19