پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84478
تاریخ انتشار : 3/10/2015 18:18
تعداد بازدید : 7

شام بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے، شامی وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ نے جنرل اس دہشت گردی کے حامیوں پر سخت تنقید کی ہے۔
شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک ان دہشت گردوں سے جنگ میں مصروف ہے جو باہر سے لائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی برآمد کرنے والے اب بھی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔ ولید معلم نے کہا کہ دمشق حکومت دہشت گردوں سے اپنے ملک کو پوری طرح پاک کردینے تک ، جدوجہد جاری رکھے گی لیکن دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ باہر سے دہشت گردوں کو شام بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کو بھیجنے اور ان کی حمایت و پشت پناہی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو دہشت گردی اتنی وسیع ہوجائے گی کہ اپنے حامیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور پھر دہشت گردی برآمد کرنے والوں اور دہشت گردوں کے حامیوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :