دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84481
تاریخ انتشار : 3/10/2015 18:24
تعداد بازدید : 1

داعش کے خلاف عراق روس تعاون کی مخالفت کرنے والوں پر عراقی وزیر اعظم کی نکتہ چینی

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق روس تعاون کی مخالفت کرنے والوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
العالم ٹی وی کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے نیویارک میں دنیا کے مختلف ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کی اپیل۔
انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف عراق-روس تعاون کی مخالفت کرنے والوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "داعش کے خلاف جنگ میں عراق روس تعاون کے مخالفین اس طرح سے مخالفت کر رہے ہیں کہ گویا ا ن کے اور امریکی صدر باراک اوباما کے مفادات پوری طرح سے مشترک ہیں۔" 
انہوں نے کہا کہ عراق داعش کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر کھڑا ہے اور اس جنگ میں ہر ملک کی جانب سے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 
عراقی وزیراعظم نے امریکہ کی قیادت میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں کو لاحاصل قرار دیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بغداد کو شام اور روس کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کے بارے میں اہم انٹیلی جینس معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز پہلی بار مغربی اور مرکزی شام کے علاقوں حلب ، حما، اور حمص میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ 
شام کی حکومت نے روس سے درخواست کی تھی کہ وہ شامی فوج کی حمایت میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف براہ راست فضائی کارروائی کرے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :