دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84482
تاریخ انتشار : 3/10/2015 18:26
تعداد بازدید : 10

قندوز کے اسپتال پر امریکی طیاروں کی بمباری، 37 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی شہرقندوز کےایک اسپتال پر امریکی بمباری سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے
ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ قندوز شہرمیں اس تنظیم کے اسپتال پر امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر سینتیس ہوگئی ہے - اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بمباری میں ہلاک ہونےوالے سبھی افراد ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے ہی تعلق رکھتے تھے - ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حملے میں سینتیس افراد شدید طورپرزخمی بھی ہوئے ہیں - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کئی زخمیوں کوقندوز کےقریب واقع شہر پل خمری کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے- ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے انیس افراد اس تنظیم کے ممبر ہیں جبکہ اسپتال کے متعدد افراد ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہیں - امریکی طیاروں کی بمباری میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال کی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے - واضح رہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے جمعے کی رات قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے متعلق اسپتال پر حملہ کردیا تھا - قندوز شہر پر طالبان نے رواں ہفتے کے آغاز میں قبضہ کرلیا تھا لیکن افغان فوج نےجمعرات کو یہ شہر طالبان کے قبضے سے واپس لے لیا - 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :