Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84507
Published : 4/10/2015 12:46

بیت المقدس میں ایک فلسطینی کی شہادت

صیہونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ کارروائياں جاری رکھتے ہوئے بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی شہری کو گولی مار شہید کردیا ہے    فلسطین کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پرصیہونی  فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور تین دیگر   زخمی ہو گئے-
 درایں اثنا صیہونی فوج نے بیت المقدس میں ہی  فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے فائر کر کے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کو کچل دیا- فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے جواب میں ان پر پتھراؤ کیا  
"فلسطینی الیوم "نیوز ایجنسی نے احرار قانونی مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج اورغاصب صیہونی انتہا پسندوں نے    نے دوہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک سینتیس فلسطینیوں کو شہید اور تقریبا تین ہزار سات سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے- صیہونی حکومت ، فلسطینیوں کو غرب اردن کے مختلف علاقوں کے عقوبت خانوں اور جیلوں میں قید کئے ہوئے ہے-
 اطلاعات کے مطابق ان جیلوں اور عقوبت خانوں میں قیدیوں کو پیٹ بھر کھانا اور پانی بھی نہیں ملتا جبکہ انھیں مناسب طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جاتیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19