Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84512
Published : 4/10/2015 12:52

شام میں داعش کے سرغنہ کی ہلاکت

شام کی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیا ہے۔ النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی نژاد داعش سرغنہ عمر ترکی السالم الحمدان جو اس گروہ کے سیکورٹی امور کا سربراہ تھاشامی فوج اور داعش دہشت گرد گروہ کے درمیان دیرالزور کے فوجی اڈے کے قریب ہونے والی جھڑپوں کے دوران اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا-
رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام کے صوبہ حماہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی لڑاکا طیاروں کے حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں- 
ایک اور رپورٹ کے مطابق روس کے لڑاکا طیاروں نے لاذقیہ کے مضافات میں دہشت گرد گروہ النصرہ محاذ کے اڈوں پر بمباری کی ہے ابھی تک اس بمباری میں دہشت گردوں کو پہنچنے والے جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں- 
تقریبا پانچ برس قبل جب شام میں حکومت کے سیاسی مخالفین  بشاراسد  کی قانونی حکومت کی برطرفی کے مطالبے کو لے کر مظاہرے کررہے تھے، دہشت گردوں نے شام کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک میں داخل ہوکر بدترین وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں  شامی باشندے ہلاک اور زخمی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئےہیں 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20