Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84544
Published : 4/10/2015 19:5

برطانوی وزیراعظم نے دھمکی دے دی

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر و ہ ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت دے دیں گے۔ اسکائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں نے کہا ہے کہ اگر ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو ہم ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا بٹن دبانے سے گریز نہیں کریں گے۔ وہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن کے بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جنہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
جیرمی کوربن نے کہا تھا کہ اگر برطانیہ پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تب بھی وہ ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 
ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ برطانیہ کو اپنے ایٹمی ہتھیار ہر حال میں محفوظ رکھنا چاہیں۔
ڈیوڈ کیمرون نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ جیرمی کوربن کے بیان سے قومی سلامتی پر آنچ آئے گی۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18