دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84551
تاریخ انتشار : 4/10/2015 19:21
تعداد بازدید : 4

سانحہ منی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے، علی شمخانی

قومی سلامتی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے سانحہ منی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کئے جانے پر زور دیا ہے
سانحہ منی میں شہید ہونےوالے حاجیوں کے جلوس جنازہ میں شریک ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ منی کے سانحے نے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور اس ہولناک حادثے کے ذمہ داروں کا جلد سے جلد پتہ لگایا جائے- انہوں نے سوال کیا کہ منی جیسا ہولنا حادثہ کیوں عالم اسلام میں ہی رونما ہوا اور اس حادثے میں شہید ہونےوالے حاجیوں کی تعداد کیوں سب سے زیادہ ایرانیوں کی ہے؟ - ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ان دیگر ملکوں کے ساتھ جن کے حاجی سانحہ منی میں شہید ہوئے ہیں حقائق کا پتہ لگاکر سانحے کے ذمہ داروں تک پہنچنے کی ہرممکن کوشش کرے گا اور جب تک حقائق سامنے نہیں آجاتے اور ذمہ داروں کا پتہ نہیں چل جاتا ایران خاموش نہیں بیٹھے گا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :