Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84553
Published : 4/10/2015 19:25

سانحہ منی:114 مزید ایرانی شہیدوں کی میتیں ایران پہنچ گئیں

اتوار کو شہدائے منی کا دوسرا کارواں تہران پہنچا ہے۔ اتوار کی صبح مزید ایک سو چودہ شہدائے منی کے جنازے ہوائی جہاز سے تہران پہنچے ہیں ۔ اس طرح اب تک دوسو اٹھارہ شہدائے منی کے جنازے سعودی عرب سے ایران منتقل ہوچکے ہیں۔ ابھی دوس چھیالیس شہیدوں کے جنازے سعودی عرب سے ایران منتقل ہونے ہیں۔ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے بتایا ہے کہ سانحہ منی میں شہید ہونے والے تمام ایرانی حجاج کرام کے جنازے اس ہفتے کے اختتام تک ایران پہنچ جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سانحہ منی کے ایک سو چار ایرانی شہیدوں کے جنازے سنیچر کو تہران پہنچے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18