Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84566
Published : 5/10/2015 7:12

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید، 220 زخمی

صیہونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید اور غرب اردن میں 220 فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ فلسطین کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پرصیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے.
 صیہونی فوج نے بیت المقدس میں ہی فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے فائر کر کے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے جواب میں ان پر پتھراؤ کیا ۔
 صیہونی فوجیوں نے اتوار کو اسی طرح غرب اردن کے جنین کیمپ پر حملہ کرکے تیس فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے اس حملے کے بعد حماس کے رہنما قیس سعدی کے گھر کو محاصرے میں لے لیا ۔
 صیہونی فوجی قیس سعدی کو گرفتار کرنے مین ناکام رہے لیکن ان کے بھائی اور چار دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں کی فائرنگ دو سو بیس فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21