Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84567
Published : 5/10/2015 7:14

صدر بشار اسد کی جانب سے روس کے فضائی حملوں کی حمایت

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر ایران روس شام اور عراق کا اتحاد کامیاب نہ ہوا تو پورا علاقہ تباہ ہوجائےگا۔ شام کے صدر نے ہمارے نمائندے سے انٹرویو کےدوران کہا کہ ہم مطمئن ہیں کہ ایران، روس، شام اور عراق کا اتحاد کامیاب ہوگا تاہم دہشت گردوں کے لئے بعض ملکوں کی حمایت کی وجہ سےاس جنگ میں کامیابی کے لئے کافی قربانی دینی پڑسکتی ہے -

شام کے صدر نے کہا کہ ان چاروں ملکوں کا اتحاد اس وقت تیزی کے ساتھ کامیاب ہوگا جب دہشت گردوں کے حامی ممالک دہشت گردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں گے - انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور روس اپنا فوجی سیکورٹی اور انٹلیجنس تعاون شروع کردیں تو بلاشبہ اس اتحاد کو قابل ذکرکامیابیاں ملنی شروع ہوجائیں گی -
 شام کے صدر نے کہا کہ اگر ایران حزب اللہ اور شام کا باہمی تعاون نہ ہوتا تو آج علاقے میں آزادی و خودمختاری نہ پائی جاتی۔ انہوں نے کھل کر کہا کہ داعش کو عراق میں امریکا نے بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش میں جو آج سرغنے ہیں وہ سب جیلوں میں بند تھے اور ان جیلوں کا کنٹرول امریکا کے ہاتھ میں تھا۔ شام کے صدر نےدہشت گردوں کے حامی ملکوں کو خبردار کیا کہ دہشت گردی کی آگ انہیں بھی اپنی لپیٹ لے لے گی -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19