Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84568
Published : 5/10/2015 7:16

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کا اسرائیل کو انتباہ

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ "القدس" نے اعلان کیا ہے کہ اگر غرب اردن اور قدس شریف میں صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیاں جاری رہیں تو وہ شہادت پسندانہ کاروائیوں کا دوبارہ آغاز کردیں گے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اتوار کو ایک ویڈیو فلم جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ القدس بریگیڈ کا ایک جوان صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے میں شہادت پسندانہ کاروائی کے لئے تیار ہو رہا ہے- تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت، غرب اردن اور قدس شریف خاص طور پر مسجدالاقصی میں صیہونی دشمن کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام آپشنز پر غور کر رہی ہے- در ایں اثنا فلسطین کی الفتح تحریک کی فوجی ونگ شہدائے الاقصی بریگیڈ نے بھی غرب اردن اور غزہ میں صیہونیوں سے مقابلے کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19