Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84569
Published : 5/10/2015 7:20

قندوز میں ایک اسپتال پر امریکی حملے کی تحقیقات کرائے جائے: ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا مطالبہ

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے افغانستان کے شہر قندوز میں ایک اسپتال پر امریکی ہوائی حملے کی تحقیقات کرائے جانے پر زور دیا ہے- شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے اتوار کو ایک بیان میں، افغانستان کے شہر قندوز میں اس تنظیم کے ایک اسپتال پر امریکی ہوائی حملے کے بارے میں آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے- ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کےاعلان کے مطابق اس اسپتال پر امریکی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر بائیس ہوگئی ہے- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بارہ افراد، ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے ملازمین ہیں جبکہ دس دیگر افراد میں تین بچے شامل ہیں جو اس اسپتال میں زیر علاج تھے- واضح رہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح کو قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے متعلق اسپتال پر حملہ کردیا تھا - قندوز شہر پر طالبان نے رواں ہفتے کے آغاز میں قبضہ کرلیا تھا لیکن افغان فوج نےجمعرات کو یہ شہر طالبان کے قبضے سے واپس لے لیا -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20