سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84571
تاریخ انتشار : 5/10/2015 7:25
تعداد بازدید : 2

قندوز کے اسپتال پر امریکی حملے کے خلاف ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے شہر قندوز کے اسپتال پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قندوز کے اسپتال پر امریکی حملہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس کی کوئی بھی توجیح قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے افغانستان کے عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مظلوم عوام کے حقوق کو نظرانداز کرنا اور اسپتالوں پر حملے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا حصہ ہے۔ 
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری اس حوالے اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل کرے گی تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ قندوز کے اسپتال پر امریکی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم انیس افراد مارے گئے ہیں،جن میں مریض، ڈاکٹر اور نرسیں شامل ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :