Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84625
Published : 5/10/2015 17:44

سعودی عرب، انڈونیشیا کے حجاج کی لاشیں واپس کرے: انڈونیشیا کے رکن پارلمینٹ کا مطالبہ

انڈونیشیا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے سعودی عرب سے، حجاج کی لاشوں کو انڈونیشیا منتقل کئے جانے کامطالبہ کیاہے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے ایک رکن پارلمینٹ دوالی صالح نے سعودی عرب سے انڈونیشائی حجاج کی لاشیں منتقل کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح جکارتا کی حکومت بھی انڈونیشا کے حجاج کی لاشوں کو ان کے ملک منتقل کئے جانے کی خواہاں ہے- انہوں نے کہا کہ شہدائے منی کی لاشوں کا احترام کیا جائے اور ان کی لاشوں کو واپس بھیجا جائے تاکہ ان کے گھر کے افراد انہیں دفن کریں-
انڈونیشیا کے اس رکن پارلمینٹ نے کہا کہ سعودی عرب سے منی کے شہدا کی لاشوں کا واپس لایا جانا شہریوں کےتحفظ کا ایک جزء ہے کہ جس کا انڈونیشیا کے بنیادی آئین میں ذکر ہوا ہے- واضح رہے کہ منی کے تلخ واقعے میں ایران کے چار سو پینسٹھ  حاجی شہید ہوگئے تھے کہ جن میں سے اب تک دو سو اٹھارہ حجاج کی لاشیں ایران منتقل کی جا چکی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19