Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84626
Published : 5/10/2015 17:46

ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کیا جائے، روسی صدر نے فوج کو حکم دے دیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روسی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کرے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پوتن نے روسی فوج کو حکم دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران داعش کے سرغنوں خاص طور سے ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں کہا کہ اگر ان لوگوں کو زندہ گرفتاری نہ کیا جاسکتا ہو ان کی لاشیں روس منتقل کی جائیں۔
با خـبر ذرائع نے بتایا ہے کہ روس کے اس اقدام کا مقصد امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی کمزوری اور ناکامی کو ثابت کرنا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے شام کے شہر رقہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے اصل ٹھکانوں کو نشانہ بنا شروع کردیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13