Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84628
Published : 5/10/2015 17:53

شام میں داعش کے ہاتھوں ایک اور تاریخی عمارت تباہ

دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں ایک اور تاریخی عمارت کو تباہ کردیا ہے- اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شام کے آثار قدیمہ کے ادارے کے سربراہ مامون عبد الکریم نے کہا کہ شام کے صوبے حمص کے شہر تدمر میں "طاق نصرت" نامی تاریخی عمارت بھی، داعش دہشت گردوں نے مسمار کردی ہے- یہ تاریخی عمارت دو ہزار سال پرانی تھی-
داعش گروہ نے تدمر شہر پر قبضہ کرنے کے وقت سے اب تک متعدد آثار قدیمہ کو تباہ کیا ہے- بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے ان آثار قدیمہ میں سے بعض کو فروخت کیا ہے اور اس کام کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے - شہر تدمر دنیا کے اہم تاریخی کھنڈرات پر مشتمل ہے اور اسے یونسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16