Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84640
Published : 5/10/2015 20:16

غزہ پر صیہونی حکومت کا ہوائی حملہ

فلسطین کے سیکورٹی ذرائع نے غزہ پر صیہونی حکومت کے ہوائی کے حملے کی خبر دی ہے- قدس نٹ کی رپورٹ کے مطابق، قدس میں مسجد الاقصی پر صیہونی فوج کے حملے اور غرب اردن میں جھڑپیں جاری رہنے کے ساتھ ہی، اسرائیل کے ایف سولہ جنگی طیارے نے پیر کی صبح کو شہر غزہ پر میزائل گرایا ہے - خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل فلسطین کی تحریک حماس کے عسکری ونگ البدر کے ایک فوجی مرکز پر لگا ہے-
فلسطینی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر چہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مذکورہ فوجی مرکز کو کافی زیادہ مالی نقصان ہوا ہے- غزہ پر صیہونی حکومت نے یہ حملہ ایسے میں کیا ہے کہ اتوار کی شام کو غرب اردن کے شہر طولکرم میں فلسطینوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کی جھڑپ میں حذیفہ سلیمان نامی اٹھارہ سالہ ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا - واضح رہے کہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں گذشتہ کئی ہفتوں سے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی اور جھڑپیں جاری ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19