Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84660
Published : 6/10/2015 7:12

دہشت گردوں کے خلاف روس اور شام کی مشترکہ کارروائیوں کا آغاز

روسی لڑاکا طیاروں نے شامی فضائیہ کے تعاون سے داعش دہشت گرد گروہ پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ روس اور شام کی فضائیہ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران صوبہ حمص کے نواحی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کاروائی کے دوران داعش کے اسلحے کے کئی گودام، اور ایک مواصلاتی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ 
مغربی شام کے شہر لاذقیہ میں روسی فوج کے فضائی حملے میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، تربیتی مرکز ، گراڈ میزائل لانچنگ پیڈ، جبکہ ادلب کے علاقے جسر الشغور میں اسلحے کا ایک گودام تہس نہس ہوگیا۔ 
روسی فضائیہ نے ایک اور کارروائی کے دوران صوبہ ادلب میں دہشتگردوں کے ا یک توپخانے اور تیس سے زائد زائد گاڑیوں بھی تباہ کردیا ہے۔ 
دیرالزور میں روسی اور شامی فضائیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13