Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84661
Published : 6/10/2015 7:14

ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال

ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں سے دراندازی روکنے کے لئے جدید ترین ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوستانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کی دراندازی کو روکنے کے لئے کشمیر کی کنٹرول لائن سے لیکر پاکستان سے ملنے والی سرحدوں تک جدیدترین ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں سے کام لیا جارہا ہے۔ 
ہندوستانی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ اس قسم کے ہتیھاروں کے استعمال کا مقصد مسلح افراد کی دراندازی روکنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج کے جانی نقصانات کو کم کرنا ہے۔ 
اس سے پہلے ہندوستان کی بری فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مقامی طور پر تیار کئے جانے والے جدید ترین ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ کشمیر کا ایک حصہ ہندوستان اور دوسرا حصہ پاکستان کے کنٹرول میں ہے اور دونوں ممالک اس کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ کشمیر کے تنازعہ 
کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اختلافات کی اہم ترین وجہ قرار دیا جاتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10