سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84662
تاریخ انتشار : 6/10/2015 7:16
تعداد بازدید : 2

افغانستان میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر ہلاک

افغان حکام نے ایک اہم طالبان کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ڈپٹی گورنر عبدالستار بارز نے بتایا کہ ہے کہ صوبے کے مرکزی شہر میمنہ میں سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں طالبان کا خود ساختہ صوبائی گورنر مولوی حبیب اللہ ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ شب طالبان کے ایک گروہ نے چار جانب سے صوبہ فاریاب کے صدر مقام میمنہ پر اچانک حملہ کردیا۔ 
افغان فوج کی شدید مزاحمت کے بعد طالبان کو اس علاقے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ اس سے قبل افغان ذرائ‏ع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں طالبان کا پاکستانی سرغنہ شیخ ولی بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ تاحال طالبان کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب افغان فوج نے اعلان کیا کہ صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز کو طالبان کے وجود سے مکمل پاک کردیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :