Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84663
Published : 6/10/2015 7:18

طالبان قیادت کا گڑھ پاکستان میں ہے۔ افغان وزیردفاع کا الزام

افغانستان کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ طالبان قیادت کا گڑھ پاکستان میں ہے۔ اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع محمد معصوم استانکزئی نے یہ الزام سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے عائد کیا۔ان کا کہنا تھا یہ دہشت گرد گروہ پوری طرح سے فعال ہے کیونکہ اسے بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔
 انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ طالبان کی قیادت کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل حکومت دہشت گردوں کو ملک سے نکالنے کے لئے ہرممکن کارروائی کر رہی ہے۔ افغانستان کے وزیردفاع نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج تمام غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19