Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84667
Published : 6/10/2015 8:20

شام میں روسی فوجی کارروائی دمشق کی درخواست پر انجام پائی ہے، بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر روسی فوج کے حملے دمشق حکومت کی درخواست پر انجام پائے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے، شام کی درخواست پر انجام پائے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں روس اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ٹکراؤ پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ روس نے گذشتہ بدھ کے روز سے، حکومت دمشق کی درخواست پر بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری شروع کی ہے جس میں اس دہشت گرد گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ترکی کی اس تجویز کے خلاف ہے کہ شام میں نو فلائی زون قائم کیا جائے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19