سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 84721
تاریخ انتشار : 6/10/2015 17:20
تعداد بازدید : 1

منٰی کے اٹھانوے دیگر شہداء کی لاشوں کو ایران منتقل کر دیا گیا

منٰی کے سانحے میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی اٹھانوے دیگر لاشوں کو ایران منتقل کر دیا گیا۔
منٰی کے اٹھانوے دیگر شہداء کی لاشوں کو ایک طیارے کے ذریعے ایران منتقل کیا گیا۔ یہ طیارہ تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر اترا۔ 
ایران کے ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی کا کہنا ہے کہ اب تک تین سو اڑتالیس ایرانی حجاج کی لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے جبکہ ایک سو سولہ دیگر ایرانی حجاج لاپتہ ہیں اور ان کی لاشوں کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ 
  یہ ایسی حالت میں ہے کہ مکہ کے معیصم سرد خانہ میں اس وقت بھی حجاج کی لاشوں سے بھرے بیس کنٹینر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکام کی بدانتظامی کے نتیجے میں منٰی کے سانحے میں ہزاروں کی تعداد میں حجاج کرام شہید ہوئے ہیں جن میں چار سو پینسٹھ ایرانی حجاج بھی شامل ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :