Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84723
Published : 6/10/2015 17:25

ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ کی سعودی عرب روانگی

ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ سانحہ منٰی میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کے لئے سعودی عرب جاہیں گے۔ ہندوستان کی وزرات خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوارج نے کہا ہے ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ کا ایک گروپ اپنے پیاروں کی تلاش اور ان کی لاشوں کی شناخت کے لئے جلد سعودی عرب روانہ ہوگا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ نے سشما سوراج نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ کو بھی فوری طور پر سعودی عرب جانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ لاپتہ ہونے والے ہندوستانی حاجیوں کی صورتحال واضح کی جاسکے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے سانحہ منٰی میں اب تک چوہتر ہندوستانی شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ متعدد ہندوستانی حجاج کرام لاپتہ ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19