Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 84726
Published : 6/10/2015 17:32

کابل میں خودکش حملے

افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے دارالحکومت کابل میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ کابل میں پیر کی رات سے منگل کی صبح تک جاری رہنے والے خودکش حملوں میں افغان سیکورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ 
دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے اعلان کیا ہے کہ دارالامان روڈ پر روسی سفارت خانے کے قریب، پیر کی رات ہلمند کے سابق گورنر جنرل نعیم بلوچ کی رہائشگاہ پر حملہ ہوا ہے تاہم اس حملے میں ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ حملے کے وقت جنرل نعیم بلوچ گھر میں موجود نہیں تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10