Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85445
Published : 16/10/2015 19:6

مشترکہ جامع ایکشن پلان پر انیس اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی معاملے سے متعلق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر انیس اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نےجمعرات کو تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران مشترکہ جامع ایکش پلان کی پارلیمنٹ اورشورائے نگہبان کی جانب سے منظوری کے بعد ان دونوں اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے بھرپور حمایت حاصل ہوگئی ہے اور حکومت پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں ہی اس پر عمل درآمد کرے گی- 
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، شورائے نگہبان اور اعلی قومی سلامتی کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کو منظوری مل گئی ہے- انہوں نے کہا کہ اب اس کے بعد یورپی یونین، ایران پرعائد پابندیوں کو باضابطہ طور پر اٹھانے کا اعلان کرے گی اور امریکا بھی کچھ پابندیوں کو ختم اور کچھ کو معطل کردے گا-

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی ایک ٹیم جلد ہی ویانا کا دورہ کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم نائب وزیرخارجہ اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے معاونین کی سطح کی ہوگی- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18