Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85447
Published : 16/10/2015 19:13

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں

شام کے مخلتف علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لیے شامی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روز دوما، حرستا، عین ترما اور زملکا علاقوں سمیت دارالحکومت دمشق کے اطراف سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کی اور وہ جوبر کے علاقے میں نزلہ گورو محلے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ شامی فوج کی زمینی کارروائی میں اسے توپ خانے اور فضائیہ کی مدد حاصل ہے۔ شامی فوج دمشق کے نواح میں جوبر کے علاقے میں اپنی کارروائی شروع کر کے اسٹریٹجک علاقے کو کہ جو براہ راست دمشق کے مرکز تک جاتا ہے اور مشرقی غوطہ تک رسائی فراہم کرتا ہے، واپس لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مشرقی غوطہ دمشق کے مشرق میں ایک زرعی علاقہ ہے کہ جس کے ایک بڑے حصے پر دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ دوسری جانب شامی ذرائع ابلاغ نے شمالی حمص کے نواح میں بھی شامی فوج کی کارروائیاں شروع ہونے کی خبر دی ہے۔ ادھر روسی جنگی طیاروں نے بھی شام کے علاقوں حلب، ادلب، حماہ، لاذقیہ اور دیرالزور میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر اکتالیس ہوائی حملے کیے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19