Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85448
Published : 16/10/2015 19:17

بحران لیبیا کے تعلق سے اقوام متحدہ کے کردار پر لیبیا کے نمائںدے کی سخت تنقید

اقوام متحدہ میں لیبیا کے نمائندے نے اپنے ملک کے بحران کے تعلق سے اقوام متحدہ کے کردار پر سخت تنقید کی ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں لیبیا کے نمائندے ابراہیم دباشی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے لیبیا کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برنارڈ لئون کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے لیبیا میں بحران اور اختلافات دور کرنے میں سنجیدگی سے کام نہیں کیا ہے۔

ابراہیم دباشی نے کہا ہے کہ لئون اپنے مشن میں تردد اور تذبذب کا شکار ہیں اور اس حالت میں وہ مذاکرات میں حصہ لینے والے نمائندوں کی کوئی مدد نہیں کرسکتے۔ اقوام متحدہ میں لیبیا کے نمائندے نے کہا کہ ان کے ملک کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ایک بڑی غلطی یہ ہے کہ انھوں نے اندرونی اختلافات ختم کرانے کے لئے پہلے ایک فارمولا پیش کیا، کچھ دن اس پر کام کیا، پھر ایک خودسرانہ اقدام میں اور لیبیا کے اندرونی گروہوں سے مشورہ کئے بغیر، تحریر شدہ متن کو تبدیل کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے لیبیاکو بحران سے نکالنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15