Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85460
Published : 17/10/2015 4:56

پاسداران انقلاب اسلامی کا ایرو اسپیس شعبہ مشرق وسطی کی طاقتور ترین ایرو اسپیس فورس: جنرل یحیی رحیم صفوی

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایرواسپیس شعبہ مشرق وسطی کی طاقتور ترین ایرو اسپیس فورس ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے تہران میں پاسداران انقلاب کے شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس مغربی ایشیا کی طاقتور ترین ایرو اسپیس فورس ہے جس کے پاس دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں

انھوں نے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی انسدادی قوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی اور انسدادی قوت کی بنیاد مسلط کردہ جنگ کے زمانے میں ہی رکھی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی اور انسدادی قوت مشرق وسطی میں امن و آشتی اور ثبات و استحکام کی ضامن ہے۔

جنرل یحیی رحیم صفوی نے خلیج فارس کے بعض ملکوں کی جانب سے امریکا سے اسلحے کی خریداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں نے آج تک اسرائیل کی طرف ایک گولی بھی نہیں چلائی ہے۔ انھوں نے دہشت گردوں کے مقابلے میں ایران کی جانب سے عراق اور شام کی حکومتوں کی مدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں میں ایران کے فوجی مشیر موجود ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10