Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85462
Published : 17/10/2015 5:7

ایران نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران میں مذہبی آزادیوں پر قدغن سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کو بے بنیاد اور من گھڑت بتایا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں منجملہ ایران میں مذہبی ازادی کی خلاف ورزیوں سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور اس کو نشر کرنے کا مقصد دوسرے ملکوں پر دباؤ ڈالنا ہے -

وزارت خارجہ کی ترجمان نےکہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی گھسی پٹی رپورٹ ایسے تکراری الزامات اور دعوؤں پر مشتمل ہے جن کو اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ سختی کے ساتھ مستردکیا ہے - وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا نے ایک ایسے وقت یہ رپورٹ جاری کی ہے جب ابھی حال ہی میں عالمی اداروں نے امریکا میں اسلام دشمنی کے بڑھتے ہوئے رجحانات ت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی سیاستدانوں کے بیانات میں مسلمانوں کے خلاف کی توہین آمیزباتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے -

ایران کی وزرات خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ امریکی اداروں اور خاص طور پرپولیس محکموں میں مذہبی رواداری کا فقدان خاص طور پر سیاہ فام باشندوں کے سلسلے میں نسلی امتیاز معمول بن چکا ہے- اور امریکی حکومت نے اس قسم کے تفریق آمیز روئّے کوروکنے کے لئے کوئی بھی موثر قدم نہیں اٹھایاہے – 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16