Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85463
Published : 17/10/2015 5:15

چیچنیا کے صدر نے داعش کو "شیطانی حکومت" کا نام دیا

چیچنیا کے صدر نے داعش کو "شیطانی حکومت " کا نام دیا ہے۔

  • ارنا کے مطابق چیچنیا کے صدر رمضان قدیر اف نے ملک کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ مغرب بالخصوص امریکا کے ذرائع ابلاغ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے داعش کو اسلامی حکومت کا نام دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش اسلام کے کسی بھی فرقے کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

  • انھوں نے کہا کہ مغرب والے اور مسلمانوں کے دشمن عمدا اس گروہ کو اسلامک اسٹیٹ یعنی اسلامی حکومت کا نام دیتے ہیں تاکہ اس توحیدی دین کو بدنام کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش شیطانی گروہ ہے اور اس کے لئے شیطانی حکومت کا ہی نام مناسب ہے۔
  • چیچنیا کے صدر نے اسی کے ساتھ کہا کہ پوری قوت سے اس گروہ کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


  • قابل ذکر ہے کہ چیچنیا کے صدر نے ملک کی پولیس اور سیکورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کی صفوں میں شامل چیچنیا کے باشندوں کے بارے میں ضروری اطلاعات جمع کریں اور داعش کے چیچن اراکین اور ان تمام لوگوں کو گرفتار کریں جو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر داعش کے لئے کام کرتے ہیں۔ چیچنیا کے صدر کے اس حکم کے بعد چیچنیا میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19