Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85469
Published : 17/10/2015 5:43

عراق: داعش کے مختلف دھڑوں کے درمیان جھڑپیں

عراق: داعش کے مختلف دھڑوں کے درمیان جھڑپیں عراق کے آگاہ ذرائع نے کہا ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے دھڑوں کے درمیان شمالی صوبے صلاح الدین میں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

عراقی نیوز ایجنسی الرائے نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے شہر شرقاط میں عراقی فوج اور عوامی فورس کی پیشقدمی کے پیش نظر داعش کے اندر شہر سے پسپائی اختیار کرکے موصل کی طرف جانے یا شہر میں رہنے کےبارے میں اختلافات پیدا ہوگئے جو شدید جھڑپوں پر منتج ہوئیں۔

یادرہے عراقی فورسز نے جمعرات کو صوبہ صلاح الدین کو آزاد کرانے کے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا تھا اور کئی علاقے آزاد کرائے ہیں۔

ادھر جمعے کی صبح عراقی فوج نے فضائیہ کی مدد سے شہر الرمادی کے جنوب مغربی علاقے التامیم میں دہشت گرد گروہ داعش کا بم بنانے کا کارخانہ اور گاڑیوں میں گولہ بارود نصب کرنے کا سب سے بڑا مرکز تباہ کردیا ہے۔ عراقی فوج نے جمعرات کو التامیم علاقے پرحملہ کرکے داعش کے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22