Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85471
Published : 17/10/2015 5:51

پورے ایران میں آل سعود اورصیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

پورے ایران میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد آل سعود اورصیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔

ایران اسلامی میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد جلوس نکالے اور مظاہرے کرکے آل سعود اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ۔ ایران اسلامی کے تقریبا سبھی شہروں اور قریوں میں نماز جمعہ کے بعد انجام پانے والے ان مظاہروں میں عوام نے صیہونی حکومت مردہ باد، آل سعود مردہ باد اور امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر بین الاقوامی اداروں اور علاقے کے عرب ملکوں کے حکام کی خاموشی کی مذمت کی ۔

نمازیوں نے اپنے مظاہروں میں اسی طرح یمن پر سعودی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی بھی مذمت کی۔ ان مظاہروں کے اختتام پر ایک قرار داد پڑھی گئی جس میں یمن اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا گیا ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21