Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85473
Published : 17/10/2015 5:57

اسلام انقلاب ایران، نئے مشرق وسطی کے امریکی منصوبے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، بریگیڈیئر جنرل جزائری

ایران کی مسلح افواج کی جوائنٹ چیف اسٹاف کمیٹی کے ڈپٹی چیرمین ، نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسیوں، تدبیر اور استقامت کی وجہ سے شام کی حکومت باقی ہے۔

بریگیڈئیر جنرل مسعود جزائری نے شام میں واقع حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے دو شہیدوں کی آخری رسومات میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اپنے مفادات کے حصول کے لئے عظیم مشرق وسطی کے منصوبے پر عملدرآمد کر رہا ہے لیکن انقلاب اسلامی اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے امریکہ شدید غصے میں مبتلا ہے کیونکہ وہ اسلامی انقلاب کو اپنے منصوبے کی ناکامی کا سبب سمجھتا ہے۔ انہوں نے خطے میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام سیاستداں اور تزویراتی ماہرین اس بات کا اعتراف کرر ہے ہیں کہ اسلامی بیداری کی جڑیں ایرانی عوام کے اسلامی انقلاب میں پیوست ہیں۔

ایران کی بری فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل مسعود جزا‏ئری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد ہی ایران کے خلاف کفر کی عالمی طاقتوں کا وسیع محاذ قائم ہوگیا اور امریکہ نے تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کے ذریعے خطے میں مزاحمت کی کڑیوں کے خلاف پراکسی وار شروع کردی ۔

انہوں نے شام کو خطے میں تحریک مزاحمت کے محاذ کی اہم کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ مزاحمت کے محاذ کو مقبوضہ علاقوں کی سرحدوں ، یعنی اسرائیل سے دور کریں اور دوسرے مرحلے میں عظیم مشرق وسطی کے منصوبے کو پھر عملی جامہ پہنایا جائے ۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24