Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85506
Published : 17/10/2015 12:58

یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کا ایک فوجی اڈہ تباہ، سینکڑوں ہلاک اور زخمی

سعودی عرب کے ایک فوجی اڈے پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں چار سو سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے- اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے، ہیلی کاپٹرز اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق "پانوراما الشرق الاوسط" نامی ویب سائٹ نے جمعہ کو ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ گذشتہ روز یمنی فوج نے سعودی عرب کے "خمیس مشیط" میں واقع  فوجی اڈے پر جو میزائل داغے ہیں اس کے نتیجے میں اس فوجی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس حملے کے نتیجے میں آٹھ گھنٹے تک دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا-

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس کاروائی میں سترہ ایف سولہ طیارے، نو آپاچی ہیلی کاپٹرز، دو میزائل اور ہتھیاروں کا ایک بڑا گودام بھی تباہ ہوگیاہے- اس کاروائی میں دو اعلی کمانڈر اور چھیاسٹھ فوجی افسران اور اس فوجی اڈے کے تراسی ملازمین ہلاک اور دو سو ننیانوے افراد زخمی ہوئے ہیں-

ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی دستوں نے سعودی عرب کے شہر عسیر کے خمیس مشیط علاقے میں واقع سب سے بڑے فوجی اڈے ملک خالد پر اسکڈ میزائل داغے ہیں-

واضح رہے کہ عمان کو چھوڑ کر خلیج فارس کے عرب ملکوں نے چھبیس مارچ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں اور یمن کے مختلف علاقوں پر ان ملکوں کی جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں-

رپورٹوں کے مطابق اب تک ان جارحانہ حملوں میں سات ہزار یمنی شہید، جبکہ پندرہ ہزار زخمی ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21